اشاعتیں

جولائی, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کامل سپردگی _ سیرتِ ابراہیمی کا پیغام*

 *کامل سپردگی _ سیرتِ ابراہیمی کا پیغام*  ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی          قرآن مجید میں یوں تو بہت سے انبیاء کا ذکرِ خیر ہوا ہے ، لیکن ان میں سے صرف دو (2) کی زندگی کو صراحت سے’اسوہ‘ (نمونہ) کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے ۔ ایک ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام اور دوسرے خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ ۔ حضرت ابراہیمؑ کے بارے میں کہا گیا ہے: ” تم لوگوں کے لیے ابراہیمؑ اور اس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ ہے۔“(الممتحنۃ: 4) اسی سورہ میں آگے پھر اسی بات کو دہرایا گیا ہے: ” تمھارے لیے ان لوگوں کے طرزِ عمل میں اچھا نمونہ ہے اور ہر اس شخص کے لیے بھی جو اللہ اور روزِ آخرت کا امیدوار ہو۔“ (الممتحنۃ:6)          حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ایک امتیاز یہ ہے کہ دنیا کے تین بڑے مذاہب کو ماننے والے ان کی طرف اپنا انتساب کرتے ہیں اور اس پر فخر جتاتے ہیں ۔ اگرچہ ان  مذاہب کے درمیان بعض بڑے اختلافات ہیں ۔ یہودیت ایک نسلی مذہب ہے ، عیسائیت میں عقیدۂ تثلیث کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے ، جب کہ اسلام توحید کا علم بردار ہے ، اس کے باوجود تینوں مذاہ...

نبی کریم ﷺ کی اطاعت پر احادیث

 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌷🌷🌷🌷🌷 کتاب: حیاۃ الصحابہ ؓ نبی کریم ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات عنوان: نبی کریم ﷺ کی اطاعت اور آپ کے اتباع اور آپ کے خلفا ؓ کے اتباع کے بارے میں احادیث حضرت ابوہریرہ ؓ حضورِ اَقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جس نے میری اِطاعت کی اس نے اللہ کی اِطاعت کی، جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی، اور جس نے میرے امیر کی اِطاعت کی اور اس نے میری اِطاعت کی اور جس نے میرے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔  حضرت ابوہریرہ ؓ حضورِ اَقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ میری ساری اُمت جنت میں داخل ہوگی لیکن جو انکار کرے گا (وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا)۔ عرض کیا گیا :اورکون انکار کرے گا؟ آپ نے فرمایا: جس نے میری اِطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا۔ حضرت جابر ؓ ارشاد فرماتے ہیں کہ چند فرشتے نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سورہے تھی۔ اُن فرشتوں نے (آپس میں ) کہا کہ تمہارے اس ساتھی کے لیے ایک مثال ہے، اس مثال کو بیان کرو۔ بعض فرشتوں نے کہا کہ یہ سورہے ہیں ، اور بعض فرشتوں نے کہا کہ ان کی آنکھیں سوتی ہیں اور دل ...

نبی کریم ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات

 کتاب : حیاۃ الصحابہ ؓ نبی کریم ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات عنوان : اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات بِسْمِ ا للّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِO اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ O صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْلا غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَO} سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو پالنے والا سارے جہاں کا ۔ بے حد مہربان، نہایت رحم والا۔ مالک روزِ جزا کا۔ تیری ہی ہم بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔ بتلا ہم کو راہ سیدھی ۔راہ اُن لوگوں کی جن پر تونے فضل فرمایا، جن پر نہ تیرا غصہ ہوا اور نہ وہ گم راہ ہوئے۔ ۔ {اِنَّ اللّٰہَ رَبِّیْ وَرَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ ط ہٰـذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌO} بے شک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اس کی بندگی کرو، یہی راہ سیدھی ہے۔ ۔{قُلْ اِنَّنِیْ ہَدٰنِیْ رَبِّیْ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ج دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّۃَ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفاًج وَمَا کَانَ مِنَ الْمُش...