اشاعتیں

جنوری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Kharato ka ilaaj

*خراٹوں کا علاج* * Kharato ka ilaaj * خراٹوں سے نجات کے لیے دواؤں کے ساتھ آپ کو اپنے انداز کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ یہاں کچھ ایسے ہی آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں جن کو آزما کر آپ خراٹوں کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 1۔ سونے کا انداز تبدیل کریں: جب آپ سیدھا سوتے ہیں تو اس دوران آپ کی زبان اور دوسرے غدود گلے کی طرف چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سانس کی آواز کے ساتھ اور آوازیں بھی ملنے لگ جاتی ہیں ۔ اس کا آسان حل کروٹ پر سونا ہے۔ کیونکہ اس سے سانس لینے میں اور ہوا کے اندر جانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے خراٹے بھی کم ہو جاتے ہیں۔ 2۔ اپنی ناک کو صاف رکھیں:  اپنے ناک کو صاف رکھنا خراٹوں سے نجات کا ایک سادہ حل ہے، ناک میں جمع ہونے والا کچرہ سانس کی گزرگاہ میں رکاوٹ بنتا ہے جس کے نتیجے میں منہ سے سانس لینا پڑتا ہے جو خراٹوں کا باعث بنتا ہے۔ ہوسکتا ہے کمرے کی خشک ہوا ناک سے سانس لینے میں مشکلات بڑھائے تو بھاپ کے ذریعے اسے کھول کر خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ طریقہ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب خراٹے کسی الرجی یا نزلہ زکام کے باعث ہوں۔ 3۔ پودینہ کا تیل یا امرت دھارا پودینے ک...

علم اور علماء کرام کی عظمت

 بسم الله الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔   {کتاب : علم اور علماء کرام کی عظمت }        واعظ : شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ (خانقاہ امدادیہ اشرفیہ ، گلشن اقبال کراچی) 🗒🖋نوٹ : آج جو مسلمان پریشان حال نظر آرہے ہیں اس کی ایک ہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ امت مسلمہ اپنے علماء کرام سے دور ہے ! {حضرت یوسف علیہ السلام کی دعائے حسن خاتمہ } ⭐️اللہ والے کیوں ساری زندگی حسن خاتمہ کے لیے روتے ہیں اور سوء خاتمہ سے پناہ مانگتے ہیں؟ کیوں حضرت یوسف علیہ السلام نے دعا کی تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ 21؎ ترجمہ : اے اﷲ ! مجھے حالت اسلام میں وفات دیجیے ! ⭐️کیا یہ ممکن ہے کہ کسی نبی کا خاتمہ کفر پر ہو جائے؟ یہ ممکن نہیں ہے ممتنع ہے محال ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نبی اسی کو بناتا ہے جو ساری زندگی باوفا رہے اور اسی وفاداری میں اس کی روح قبض ہو، ورنہ اللہ کے علم اور انتخاب پر اعتراض لازم آئے گا...

حقیقی مولوی اور عالم کی تعریف

 *"حقیقی مولوی اور عالم کی تعریف"*     مولوی احکام داں کو کو کہتے ہیں، عربی داں کو نہیں کہتے ، عربی داں تو ابوجہل بھی تھا لیکن لقب تھا ابوجہل نہ کہ عالم  (کلام الحسن :۵۵)      مولوی سے مراد عالم باعمل ہے ، اس کا نام چاہے آپ درویش رکھ لیجیئے ۔  جو ایسا نہیں ہمارے نزدیک وہ مولویوں میں داخل ہی نہیں ، ہم صرف عربی جاننے والے کو مولوی نہیں کہتے ۔  مصر ، بیروت میں عیسائی ، یہودی بھی عربی داں ہیں تو کیا ان کو ہم مقتداءِ دین کہنے لگیں؟ (تجدیدِ تعلیم وتبلیغ : ۳۴)       مولوی وہ ہے جو مولا والا ہو ، یعنی علمِ دین بھی رکھتاہو اور متقی بھی ہو!  خوفِ خدا وغیرہ اخلاقِ حمیدہ بھی رکھتاہو ، صرف عربی جاننے سے آدمی مولوی نہیں ہوتا چاہے وہ کیساہی ادیب ہو ، عربی میں تقریر بھی کرلیتاہو تحریر بھی لکھ لیتاہو ، کیونکہ عربی داں تو ابوجہل بھی تھا ، بلکہ وہ آج کل کے ادیبوں سے زیادہ عربی داں تھا  ، تو اس کو بڑا محقق عالم ہوناچاہیئے حالانکہ اس کا نام ہی ابوجہل تھا ، معلوم ہوا کہ صرف عربی داں کا نام مولویت نہیں (التبلیغ : ۱/۱۳۳)  (بحوالہ ...

چہرہ انور کی تجلیات و شعاؤوں سے اندھیرے میں گم شدہ سوئ کا نظر آنا

 🌹 باسمہ تعالی شانہ 🌹             السلام علیکم ورحمت اللہ   وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔۔         🌎 *مدنی دارالافتاء تقویم* 🌎          🗓   *آج کی تاریخ*  🗓 🌙   16 .... *جمادی الآخر*  1443  ھجری  💥... 21 ....  *جنوری*  2022۔۔۔۔ 🌹 ۔۔۔ بروز ۔۔۔۔  *جمعرات*  ۔۔۔۔ 🌹 📚  آج کا درس ..... *نمبر 1 )                            * چہرہ انور کی تجلیات و شعاؤوں سے اندھیرے میں گم شدہ سوئ کا نظر آنا*          *روایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے حفصہ بنت رواحہ سے عاریۃ سوئ لی تاکہ سرکار کے کپڑے مبارک سیوے اتنے میں وہ سوئ ہاتھ سے گر جاتی ہے اور اندھیرے میں گم ہوجاتی ہے ملتی نہیں اسی دوران سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وَسلم تشریف لاتے ہیں تو آپ کے چہرہ انور کی تجلیات و انوارات اور شعاؤوں سے وہ گم شدہ سوئ چمکنے لگتی ہے نظر آجاتی ہے او...

عقل کی نعمت۔عقل کیا ہے/aQal ki memat

  انسان کو عقل کی نعمت عطاکی گئی ہے جوچیزیں جانوروں سے انسان کوعلاحدہ کرتی ہیں ان میں سے ایک عقل بھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عقل ایک بڑی نعمت ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ آفات بھی ہیں۔ شہوات، رغبات، جذبات اور تعصبات اسے اندھا اور مغلوب کر دیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اس کی بھی اصلاح ہو ۔ عقلی وجود کے تزکیہ کے لیے ضروری ہے کہ عقل کے سامنے اپنے وجود کے بارے میں ، دنیا کے بارے میں اور کائنات کے بارے میں بنیادی سوالات کے تشفی بخش جواب مل جائیں۔وہ یہ جان لے کہ وہ کہاں سے آیاہے، اس کا مقصد وجود کیاہے؟ اس کی منزل کیاہے؟ اور کائنات کا مقصد تخلیق کیاہے؟ ان سارے سوالات کی شاہ کلید پروردگار عالم کی معرفت اور اس کی صفات کا صحیح شعورہے جب عقل اللہ تعالیٰ کی صحیح معرفت پالیتی ہے تو عقل کے اندھیرے دور ہوجاتے ہیں۔ پھر وہ راہ مل جاتی ہے جس پرچل کر عقل تزکئے کی منازل طے کرلیتی ہے۔ عقل کی رہنمائی قرآن مجید سے حاصل ہوتی ہے ۔ قرآن نے ہمیں غوروفکر اور تدبر وتفکر کی دعوت دی ہے۔ سورۂ نحل میں ارشاد ہوتاہے: ’’تو کیا! وہ جو پیدا کرتا ہے ان کے مانندہے جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے؟  توکیا تم سوچتے نہیں‘‘...

علم وعلماء کی عظمت/ulmaa ki azmat

بسم الله الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔     {کتاب : علم اور علماء کرام کی عظمت}       {کل 56 قسطیں ہیں قسط نمبر: 22} واعظ : شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  🗒🖋نوٹ : آج جو مسلمان پریشان حال نظر آرہے ہیں اس کی ایک ہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ امت مسلمہ اپنے علماء کرام سے دور ہے !        {ہر مسلمان پر دعوت الی اللہ فرض نہیں} ⭐️تبلیغی جماعت جو یہ کہتی ہے کہ یہ کام نبیوں والا ہے تو بے شک لوگوں تک دین پہنچانا نبیوں والا کام ہے لیکن یہ کام ہر ایک پر فرضِ عین نہیں ہے وَلۡتَکُنۡ مِّنۡکُمۡ اُمَّۃٌ یَّدۡعُوۡنَ اِلَی الۡخَیۡرِ 19؎ میں مِنْ تبعیضیہ ہے، تمام جمہور کا اجماع ہے کہ جو دعوت الی اللہ کی صلاحیت رکھتے ہوں وہی بیان کریں یہ نہیں کہ جو چاہے منبر پر کھڑا ہو کر اوٹ پٹانگ مسئلے بیان کرے، اسی لیے مولانا الیاس صاحبؒ نے تبلیغ والوں کو چھ نمبر میں محدود کیا تھا لیکن اب بعض نیا رنگ روٹ جوش...

عزت و ذلت پر شعر غیرت

  ٹھکرادو گر دے کوی ذلت سے سمندر   عزت سے جو ملے قطرہ تووہ بہت ہے  ❤❤❤ ❤