*یومِ آزادی*
*یومِ آزادی* 14/8/2022 ۱۵/۱/١٤٤٤/ بقلم مولانا ناظم صاحب ملی استاذ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا (مندرجۂ ذیل مضمون مولانا کی رقم کردہ ایک پرمغز تقریر ہے جو یومِ آزادی کی حقیقت بیانی پرمشتمل ہے۔ افادۂ عام کی خاطر اسے واٹساپ پر بھی ارسال کیا جارہاہے)(محمد رمیز) *الحمد للّٰه وحده والصلاة والسلام على من لا نبي بعده أما بعد!* میرِ عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے مِرا وطن وہی ہے مِرا وطن وہی ہے *معزز صدرِ جلسہ*:- *ذیشان جج صاحبان*- *شمعِ نبوت کے پروانوں*! ہندوستان جنت نشان جس کو مسلمانوں نے ہر طرح بنایا سنوارا اور اس کو سولہ سنگھار لگایا۔بڑی شان و شوکت ، عظمت وافتخار ، محبت واُخوت دے کر اس کے اَنگ اَنگ کو رعنائی بخشی۔ جی ہاں مسلمانوں ، بالخصوص علما ءِ کرام نے اپنے اس پیارے ملک کو تہذیبی ، تمدنی، تاریخی لِسانی،جمالیاتی الغرض ہر پہلوِ زندگی سے آشنا اور مزین کیا۔ ترقی دی ، خوشحال و مالا مال کیا۔ یہ مسلمان ہی تھے جنہوں نے اس ملک سے محبت میں یہ تک کہہ دیا۔ اگر جنت برروئے زمین است ہمیں است ہمیں است ہمیں است اور یہ بھی مسلمانو...