سبق جلدی کیسے یاد کریں؟
سبق جلدی کیسے یاد کریں؟ سبق جلدی کیسے یاد کریں طلبہ و طالبات کیلیے ایک اہم پوسٹ۔۔۔۔۔۔ میں اس سوال کا جواب تلاش کر رہا تھا، مختلف لوگوں سے پوچھتا رہا، کتب کھنگالتا رہا اور ”گوگل“ کا استعمال کرتا رہا۔ مختلف بڑے کارآمد طریقے معلوم ہوۓ۔ ان میں ایک بڑا دلچسپ طریقہ SOL ہے یعنی Speak out loud کا طریقہ ہے۔ اس طریقہ کار میں کرنا یہ ہوتا ہے کہ بچہ اپنا ایک ہاتھ بائیں کان پر رکھے اور اونچی آواز میں سبق یاد کرنے لگے۔ اتنی اونچی آواز میں کہ اسے خود اپنی آواز سنائی دے۔ ایسا کرنے سے اسکی آواز داٸیں کان سے ہوکر اسکے دماغ کے لانگ ٹرم حصہ میں جائے گی، جس سے وہ معلومات زیادہ عرصے تک محفوظ رہ جاٸیں گی۔ کیونکہ جب ہم عام طور پر دونوں کانوں سے سن رہے ہوتے ہیں تو زیادہ تر معلومات دماغ کے شعوری حصہ میں محفوظ ہوتی ہیں، لیکن بایاں کان بند ہونے سے یہ معلومات دماغ کے غیر شعوری حصے میں محفوظ ہوجاتی ہیں، چنانچہ اس طریقے سے پڑھی ہوٸی معلومات غیرشعوری حصے میں پڑی ہونے کی وجہ سے زیادہ دیر تک ہمارے دماغ میں محفوظ رہتی ہیں۔ احباب گرامی! یہاں سے مجھے یہ ب...