Kharato ka ilaaj

*خراٹوں کا علاج*

*Kharato ka ilaaj*


خراٹوں سے نجات کے لیے دواؤں کے ساتھ آپ کو اپنے انداز کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ یہاں کچھ ایسے ہی آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں جن کو آزما کر آپ خراٹوں کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔


1۔ سونے کا انداز تبدیل کریں: جب آپ سیدھا سوتے ہیں تو اس دوران آپ کی زبان اور دوسرے غدود گلے کی طرف چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سانس کی آواز کے ساتھ اور آوازیں بھی ملنے لگ جاتی ہیں ۔ اس کا آسان حل کروٹ پر سونا ہے۔ کیونکہ اس سے سانس لینے میں اور ہوا کے اندر جانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے خراٹے بھی کم ہو جاتے ہیں۔


2۔ اپنی ناک کو صاف رکھیں: 

اپنے ناک کو صاف رکھنا خراٹوں سے نجات کا ایک سادہ حل ہے، ناک میں جمع ہونے والا کچرہ سانس کی گزرگاہ میں رکاوٹ بنتا ہے جس کے نتیجے میں منہ سے سانس لینا پڑتا ہے جو خراٹوں کا باعث بنتا ہے۔ ہوسکتا ہے کمرے کی خشک ہوا ناک سے سانس لینے میں مشکلات بڑھائے تو بھاپ کے ذریعے اسے کھول کر خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ طریقہ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب خراٹے کسی الرجی یا نزلہ زکام کے باعث ہوں۔


3۔ پودینہ کا تیل یا امرت دھارا

پودینے کا تیل یا اس کا ماﺅتھ واش اور امرت دھارا ایسی چیزیں ہیں جو خراٹوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، پودینے کے تیل کو اپنے ناک کے ارگرد مل لیں تاکہ سانس کی گزرگاہ کھل جائے، جبکہ پودینے کا ماﺅتھ واش گلے کے ٹشوز کی خرابیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتا ہے۔


4۔ دیسی گھی: 

رات کو سونے کے قبل چند قطرے گھی ناک میں ڈال لیں مرض دور ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ گھی کے چند قطرے ناف میں لگانے سے بھی مرض دور ہوجاتا ہے۔


5۔ زیتون کا تیل: 

زیتون کا تیل خراٹوں سے نجات کے علاوہ تالو کے پٹھوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ ناک میں چند قطرے زیتون کے تیل کے ڈال دیں تو کافی فائدہ ہوتا ہے ۔ زیتون کے تیل کے دو قطرے تالو میں لگانے سے مرض دور ہو جائے گا۔ اگر زیتون کے ایک پاو تیل مین ایک چھٹانک کلونجی جلاکر چھان لین تو یہ روغن ناک مین رات کو دو دو قطرے ڈالنے سے نظام تنفس کی الرجی اور انفیکشن دور ہوکر خراٹے بالکل درست ہوتے ہین  


6۔ نمکین پانی کے غرارے: خراٹے لینے کی عام وجہ ناک کا بند ہونا ہے اور یہ علامات اکثر سردیوں میں دیکھنے میں آتی ہے اس کی دوسری بڑی وجہ ناک کی بڑھی ہوئی ہڈیاں، ناک میں انفیکشن اور سوجن ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں خراٹے آتے ہیں۔ اس سے نجات کیلئے نمکین پانی کے غرارے اور ناک میں نمکین پانی کا سپرے کیا جائے تو بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک چوتھائی کپ پانی میں نمک ڈال کر ڈاپر کی مدد سے ناک میں سپرے کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ سونے سے قبل یہ عمل روزانہ کریں 5 دن کے اندر اندر مرض دور ہو جائے گا۔ 


7۔ بچھو بوٹی کا قہوہ۔

 عموما سانس کی بیماریوں اور الرجی کی وجہ سے سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے جو خراٹوں کی وجہ بنتی ہے ایسی صورتحال میں گزنا یا بچھو بوٹی stinning nettle بھی بہت معاون ثابت ہوتی ہے جو سانس کی نالی کی سوزش کو ختم کرتی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کیلئے بوٹی کے چند پتے چائے میں ڈال لیں یا برتن میں خشک پتے ڈال کر ان پر کھولتا ہوا پانی ڈالیں اور 5منٹ بعد استعمال کریں۔ یہ بوٹی بھی مرض دور کرے گی۔


8۔ یوکلپٹس آئیل۔  

یوکلپٹس کا تیل بلغم کو ختم کرنے اور سانس کی رکاوٹ کو دور کرنے میں ایک اہم دوا تصور کیا جاتا ہے جو قدرتی طور ر ناک کی سوزش کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا بہترین طریقہ علاج اس کی بھاپ لینا ہے۔ یوکلپٹس آئیل کے 2 سے 4 قطرے گرم پانی میں ڈال کر بھاپ لیں۔


9۔ پودینے کی چائے: پودینے کا تیل خراٹوں کیلئے مفید علاج تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ پودینے کی چائے بھی پھپھڑوں کی چپچپاہٹ دور کرتی ہے اور اس میں شامل مینتھال سانس کی نالی کی سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ پودینے میں وٹامن، معدنیات اور منٹ بھی شامل ہیں۔ رات کو سونے سے قبل 8 سے 10پتے پودینے کے لئے انہیں ابال کراستعمال کریں۔

اس کے علاوہ ادرک، لہسن کا استعمال کرین۔


سر کو 4 انچ اونچا کرکے سوئیں

 اس کے علاوہ وزن بڑھنا بھی خراٹوں کی بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔ وزن کو کنٹرول کر کے خراٹوں میں کمی لائی جا سکتی ہے


=========از ماخوذ


 ========ہیلتھ کیئر 

محمد جمیل اشاعتی اورنگ آباد مہاراشٹرا 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سبق جلدی کیسے یاد کریں؟

علماء کے خون سے رنگین ہے داستان آزادی ہند