Kya rang laaye hia hejrat rsol ki

کیا رنگ لائی ہے ہجرت رسول کی


__روح الامین ندوی_


واقعہ ہجرت تو سبھی پڑھتے ہیں اور جانتے ہیں...مزید *ہجرت کا عمل* مسلمانوں کے لئے نمونہ مانا جاتا ہے

لیکن اس ہجرت کے ذریعہ سماجی نیشنلیٹی پیغام عالم کو دیا گیا ہے..وہ یا تو ذہنوں سے دور ہے یا عموما لوگ ناواقف ہیں


مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت محض چند حضرات کا اپنے ملک یا بستی سے نکل کر دوسرے ملک یا دوسری بستی میں جانا نہیں تھا....بلکہ اسکی تہ میں انسانیت کا درس..ہمدردی کا پیغام..دو ملک کے باشندوں کا فکری وعملی ملاپ جیسے کئی عالمی مسائل پوشیدہ تھے..جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی آسانی اور بغیر کسی احتجاج کے حل فرمایا


ذرا سوچئے ! ایک طرف مکہ کے لوگ دوسری طرف مدینہ والے جو پیشہ سے ..خاندانی وجاہت سے ..بالکل جدا جدا تھے

لیکن ہجرت کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ اور اہل مدینہ کے درمیان بھائی چارگی قائم کردی...اور ایسی مواخات جسکی نظیر نہیں ملتی کوئی انصاری اپنی زمین دے رہا ہے...کوئی ایک سے زائد بیوی والا اپنی بیوی کو اسلئے طلاق دے رہا ہے تاکہ مہاجر شادی کرلے...کوئی انصاری اسلئے بھوکا ہے تاکہ اسکا مہاجر مہمان بھوکا نہ رہے....

ایک بستی کے افراد کو دوسری بستی کے باشندوں نے کس خوش اسلوبی...اور کس کشادہ ظرفی سے قبول کرلیا.....

نہ قومیت کا جھگڑا...نہ ہی تارکین وطن کا داغ..اور نہ ہی معاملات میں اونچ نیچ


آج کے دور میں برما ہو یا دنیا کا کوئی اور ملک کیا وہ اپنے پناہ گزینوں کے ساتھ یہ سلوک کرتا ہے ??

کیا ہندوستان میں رہنے والے کسی اور ملک کے مجبور اور لاچار انسانوں کو یہ مقام دیتے ہیں ??

بلکہ ہمارے ملک میں ایسے افراد کے لئے الگ الگ کیمپ بنائے گئے ہیں...وہ تجارت سے محروم ہیں وہ شہریت سے محروم ہیں


مزید ایک بات کہنا چاہتا ہوں


ہمارے ملک میں فسادات ہوتے ہیں یا کوئی آسمانی زمینی بلائیں آتی ہیں

الحمد للہ لوگ بھر پور تعاون کرتے ہیں...

لیکن خصوصا فساد کے موقع پر اگر ہر مالدار شخص یہ طے کرلے کہ میں اپنی کمپنی یا آفس میں فساد زدہ علاقہ کے ایک فرد کو یا ایک فیملی کو پناہ دونگا اور اسکی ضروریات زندگی کا سامان مہیا کرونگا

تو ممکن ہے فسادیوں کا دم گھٹنے لگے...انکی ہمتیں پست ہوجائیں...

کہ ہم جس مسلمان کو برباد کرنے کے لئے جان پر کھیلتے ہوئے آگ زنی کرتے ہیں...خطرات مول لیتے ہیں

اسے کوئی اور اپنے یہاں پناہ دیتا ہے اور چند مہینوں یا سالوں میں وہ پہلے سے اچھی معیشت..اچھا مکان...اچھی ذہنیت کا حامل ہوجاتا ہے


اسلئے ضرورت ہے مواخات کو عملی جامہ پہنانے کی 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سبق جلدی کیسے یاد کریں؟

علماء کے خون سے رنگین ہے داستان آزادی ہند