1سبق نمبر انگلش زبان میں مبتدا اور خبر
سبق نمبر ۱
یہ انگلش کا پہلا سبــق ہے, جس میں ہم سیکھیں گے کہ انگلش زبان میں مبتدا اور خبر جملوں کو کس طریقے سے بناتے ہیں. اور انکے قواعد کیا ہیں
انگلش زبان میں مبتدا کو سبجکٹ ( Subject)اور خبر کو (Pridicate)
مثال پڑھئے
علی مسلمان ہے
تم عقلمند ہو
وہ سب بہادر ہیں
میں ہندوستانی ہوں
ان جملوں کا پہلا حصہ یعنی علی, تم, وہ سب اور میں مبتدا یعنی سبجکٹ ہے. جبکہ دوسرا حصہ یعنی
.... مسلمان ہے
..... عقلمند ہو
.... بہادر ہیں
.... ہندوستانی ہوں
اس طرح کے جملوں میں جو آخر میں آتے ہیں انہیں خبر یعنی پریڈی کیٹ کہتے ہیں.
انگلش کے ہر طرح کے جملے بنانے کے لئے دو چیزوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے. جب تک ہم اسے نہیں سمجھیں گے, جملے بنانا بہت مشکل ہوگا.
واحد: میں اسے سنگلر(Singular)کہتے ہیں. یعنی کوئی بھی ایک چیز یا شخص. جیسے: ایک مسجد, گھوڑا, درخت, عورت, گھر,قلم اور کتاب.
انگلش میں وہ سبجکٹ جو واحد استعمال ہوتے ہیں وہ ہی ہیں:
He (وہ) لڑکے کے لئے
She (وہ) لڑکی کے لئے
It (یہ) غیر جاندار کے لئے
This (یہ) جاندار اور غیر جاندار کے لئے
That (وہ) دور کے لئے
یا پھر کوئی ایک شخص یا چیز جو ایک ہو جیسے:
لڑکا, درخت, کتاب, قلم اور زید. ان سب کے ساتھ Is استعمال کریں گے.
چند مثالیں ہیں انہیں پڑھیے
علی بچہ ہے: Ali Is a Child
رقیہ ڈاکٹر ہے: Ruqayya Is a Doctor
کتاب سستی ہے: The book Is Cheap
یہ ایک قلم ہے: This Is a Pen
وہ ایک باغ ہے: That Is a Garden
باغ بڑا ہے: The garden is big
گھر چھوٹا ہے:The house is small
ان جملوں میں
علی, رقیہ, That, This, Book یہ سب واحد یعنی سنگلر ہیں اس لیے انکے ساتھ فاعل کے بعد Is آیا ہے.
دوسری اہم چیز ہے جمع
اسے انگلش میں Plural کہتے ہیں.
یعنی جب کوئی بھی چیز ایک سے دو ہوجائے, تو جمع ہوجاتی ہے.
عربی میں دو چیزوں کو تثنیہ کہتے ہیں لیکن انگلش میں تثنیہ کا تصور نہیں ہے. دو چیزیں جمع میں شمار ہوتی ہیں.
انگلش میں جند ضمیریں ہءں جو جمع استعمال ہوتی ہیں. جیسے:
They وہ سب
We ہم سب
You تم/ تم سب
I میں
یہ تو جمع استعمال ہوتے ہی ہیں لیکن کسی بھی واحد اسم کے آخر میں S لگا کر جمع بناتے ھیں جیسے
Mobiles سے Mobile
Trees سے Tree
Books سے Book
Cats سے Cat
Boysسے Boys
ان سب کے آخر میں Are آئیگا
جیسے:
تم عقلمند. You are intelligent
وہ سب بہادر ہیں. They are brave
علی اور روی دوستــــ ہیـں. Ali and Ravi are friends
لڑکے اداس ہیں. Boys are sad
ان جملوں میــں Ali And Ravi, They, You سب جمع ہیں. اسی طرح چوتھے جملے میــں Boys جمع ہے کیونکہ آخر میں S جوڑ کر جمع بنایا گیا ہے. اس لیے ان سب کے آخر میں Are آیا ہے
رہی بات I کی تو اسکے ساتھ مبتدا خبر کـے جملوں میں ہمیشہ Am آتا ہے. جیسے:
میں طالب علم ہوں: I am a student
میں ڈاکٹر ہوں: I am a doctor
میں طالب علم ہوں. I am a student
میں ڈاکٹر ہوں. I am a doctor
یہ تو مثبت جملے تھے . انکا منفی یعنی Negative بنانا بہت آسان ہے . بس ہمیں Is, Am Are یعنی Helping verb کے بعد Not استعمال کریں گے. جیسے:
وہ مسلمان نہیں ہے. He is not Muslim
تم ڈاکٹر نہیـــــں ہو. You are not a doctor
میں طالب علم نہیں ہوں. I am not a student
یہ بات یاد رہے کہ Is, Am, Are کو Helping Verbs یعنی معاون افعال کہتے ہیں کیونکہ انکی مدد سے جملے مکمل ہوتے ہیں.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::
تمرین سبق 1
Window کھڑکی
Shopkeeper دوکاندار
Washerman دھوبی
Butcher قصائی
Blacksmith لوہار
Mountain پہاڑ
Home گھر
Day دن
Messenger رسول
Prophet نبی
Companion صحابی
Bed آرام گاہ
Room کمرہ
کل کے سبق کی اس انداز سے مشق کریں کریں.
مثال کے طور پر ایک لفظ تھا Window (ونڈو) . اسی پہلے بطور واحد فاعل بنا کر مثبت (Affirmative آفرمیٹیو) اورمنفی ( Negative نگیٹیو) جملے میں استعمال کریں. جیسے:
کھڑکی کھلی ہے
Window is open
کھڑکی نہیں کھلی ہے
Window is not open
اس میں window واحد اور فاعل ہے.
اب اسی لفظ کو واحد جملے میں خبر بنا کر استعمال کریں. جیسے:
یہ کھڑکی ہے
This is window
یہ کھڑکی نہیں ہے
This is not window
اس میں window بطور خبر استعمال کیا ہے
پھر اسی لفظ کی جمع یعنی اسکے آخر میں s جوڑ کر بطور فاعل استعمال کیجئے. جیسے:
کھڑکیاں کھلی ہیں
Windows are open
کھڑکیاں نہیں کھلی ہیں
Windows are not open
اس میں Windows جمع اور فاعل ہے.
پھر اسی لفظ کو بطور خبر جمع جملے میں استعمال کریں. جیسے:
یہ سب کھڑکیاں ہیں
These are windows
یہ سب کھڑکیاں ہیں
These are not windows
اس میں windows خبر ہے جبکہ These یہ This کی جمع ہے مطلب یہ سب.
یہ بات یاد رکھیں کہ
These کی جمع This
Those کی جمع That
These یہ سب
Those وہ سب
اس انداز سے اگر مشق کریں گے تو قواعد بھی یاد رہیں گے اور جملے بنانا بھی آسان رہے گا.
الفاظ کا تلفظ
Window (ونڈو)کھڑکی
Shopkeeper
(شاپ کیپر) دوکاندار
Washerman (واشرمین)دھوبی
Butcher
(بوچر)قصائی
Blacksmith
(بلیک اسمتھ) لوہار
Mountain. (ماؤنٹین) پہاڑ
Home (ہوم) گھر
Day (ڈے)دن
Messenger.
(میسینجر) رسول
Prophet ( پروفٹ)نبی
Companion
( کمپے نین)صحابی
Bed ( بڈ)آرام گاہ
Room (روم)کمرہ
JAfy@
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں