رمضان کی تیاری کیسے کرے پہلا مرحلہ :
*رمضان کی تیاری*
▪️پہلا مرحلہ :
جو چیزیں آپ کو مشغول رکھیں اسے رمضان سے پہلے ہی ختم کرنے کی کوشش کریں ۔
▪️دوسرا مرحلہ :
لوگوں سے میل جول کم کریں، اور ان تعلقات کو کم کریں جس میں کوئی مصلحت نہ ہو۔
▪️ تیسرا مرحلہ :
ماہ شعبان کے روز مرہ کے معمولات کا محاسبہ کریں تاکہ اپنی کوتاہیوں کا سبب جان سکیں۔
▪️چوتها مرحلہ :
رمضان کی کچھ عبادتوں کا مشق کریں جیسے کہ روزه، تهجد، زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنا۔
▪️پانچواں مرحلہ :
زیادہ سے زیادہ گڑگڑا کر دعا کریں کہ اللہ تعالی آپ کے عمر اور عمل میں برکت دے، اور شعبان ورمضان میں برکت دے۔
▪️چھٹا مرحلہ :
اس ماہ کے قریب ہونے پر اپنے گھر والوں کو یاد دہانی کرائیں اور جو روزہ رکھنے کے لائق ہیں ان کی مشق کرائیں۔
▪️ساتواں مرحلہ :
اپنے لئے کچھ خاص وقت متعین کرلیں، جس میں تنہائی کے ساتھ الله رب العالمين كا ذكر کریں تاکہ نفس کا تزکیہ و تصفیہ کریں۔
▪️آٹھواں مرحلہ :
قرآن کریم کی تلاوت دل سے کریں، اور آیت کو اس طور سے پڑھیں گویا کہ اس میں اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے لئے پیغام ہو۔
ناقل
محمد جمیل اشاعتی
J A F B P
83 126
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں