ہچکیاں روکنے کا گھریلوں علاج

 ٹشوز سے پانی پینا

ٹشو پیپر کی تہہ پانی کے گلاس یا کپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو پیپر کے ذریعے پئیں۔ ٹشو پیپر سے پانی پینے کی وجہ سے پیٹ کے پردے کو پانی کھینچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ہچکیوں کی باعث بننے والے مسلز بھی پر سکون ہو جائیں گے اور ہچکیوں سے چھٹکارا پانے میں آسانی رہے گی۔


سانس روکنا

کچھ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ہچکی روکنے کا سب سے بہترین اور آزمودہ طریقہ سانس روکنا ہے اور ہچکیوں کو روکنے کے لیے سب سے پہلے اسی طریقے کو پر عمل کرنا چاہیئے۔ سانس روکنے کی وجہ سے پھیپھڑوں میں کاربن ڈائی آکسائڈ جمع ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہچکیوں سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔


سرکے کا استعمال

ہچکیوں کو روکنے کے لیے کھٹی چیزوں کے استعمال کی تجویز بھی دی جاتی ہے۔ ہچکی سے چھٹکارا پانے کے لیے سرکے کا ایک چمچ استعمال کریں۔ اس کے کھٹے ذائقے سے ہچکیاں رک جائیں گی۔


کاغذی تھیلے میں سانس

گھر پر کاغذ کا چھوٹا سا بیگ بنا لیں یا پھر بازار سے خرید لیں۔ ہچکیاں آنے کی صورت میں اس بیگ میں اپنا منہ داخل کر کے گہری سانس لیں۔ اس بیگ میں گہری سانس لینے سے خون میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بڑھتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ کے پردے کو گہرائی سے آکسیجن لینا پڑتی ہے۔ اس وجہ سے ہچکیاں رکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔


ٹھنڈے پانی کا استعمال

عام طور پر پیٹ کی جھلی کی خارش کی وجہ سے ہچکیاں آنا شروع ہوتی ہیں۔ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی سے پیٹ کی جھلی کی خارش ختم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہچکیوں کی شدت میں کمی آتی ہے۔ تاہم اس بات کا خیال رہے کہ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے آپ کا گلا بھی خراب ہو سکتا ہے۔


میٹھے کا استعمال

ایک چمچ چینی کھانے سے بھی ہچکیوں کی شدت میں کمی آ سکتی ہے کیوں کہ چینی کے استعمال سے پیٹ کے پردے پر اثرات ظاہر ہوتے ہیں جو ہچکیوں کو روکنے کا باعث بنتے ہیں۔


چاکلیٹ پاؤڈر

چاکلیٹ پاؤڈر کا نگلنا اتنا آسان نہیں ہوتا لیکن اگر آپ ہچکیوں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک چمچ چاکلیٹ کا پاؤڈر نگلنا ہو گا جس کی مدد سے ہچکیوں سے چھٹکارا پانے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


شہد کا استعمال

ایک کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کر کے استعمال کرنے سے بھی ہچکیوں میں کمی آتی ہے کیوں کہ شہد اعصاب کو پر سکون کرتا ہے۔


پانی کو چبائیں

پانی کا ایک گھونٹ منہ میں لے کر کچھ دیر تک چبائیں۔ اس طریقے پر عمل کرنے سے بھی ہچکی سے چھٹکارا ملے گا۔اگر کچھ دیر بعد ہچکی ختم نہ ہو یا پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی شدت میں اضافہ ہو جائے تو آپ کو کسی سے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہو گا۔ اب آسانی کے ساتھ کسی ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں کیوں کہ ہیلتھ وائر نے ڈاکٹر سے رابطے کو بہت آسان بنا دیا ہے

دو چمچ  شکر کھانا بھی مفید ہے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سبق جلدی کیسے یاد کریں؟

چہرہ انور کی تجلیات و شعاؤوں سے اندھیرے میں گم شدہ سوئ کا نظر آنا